کورونا کی ایک اور نئی قسم سامنے آگئی

کورونا کی ایک اور نئی قسم سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کے سائنسی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے ملک میں کورونا کی ایک اور قسم سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا کی یہ قسم تیزی سے نہیں پھیلی بلکہ بہت کم لوگوں میں ہی اس کی تشخیص ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹٰ ٹیوٹ فار کمیونیکیبل ڈیزیز (این آئی سی ڈی) کے مطابق مقامی طور پر کورونا کی نئی قسم کو  بی ون اور ون فائیو ٹو نائن کا نام دیا گیا ہے، جس کے ابھی تک صرف بائیس کیسز رپورٹ ہوئے، جو ایک سے دوسرے میں منتقل ہوئے۔

پروفیسر ایڈریان نے بتایا کہ ہم ابھی اس نئی قسم کے حوالے سے کام کررہے ہیں، اس لیے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویریئنٹ نے بھی ساخت کو  ماضی کے مقابلے میں تبدیل کیا مگر ابھی یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ یہ کس حد تک متغیر ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کورونا کی نئی قسم کا کیس جنوبی افریقہ میں سب سے پہلے سامنے آیا تھا۔ بعد ازاں ڈبلیو ایچ او نے اسے بیٹا ویریئنٹ کا نام دیا تھا، جس کے بارے میں یہ کہا گیا تھا کہ یہ بہت تیزی کے ساتھ ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے جبکہ ویکسین لگوانے والے بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکتے۔