سندر،باغبانپورہ میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکوؤں زخمی

Lahore encounter in different area
کیپشن: encounter different area
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)سندر کے علاقے میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، چار ڈاکو شدید زخمی،باغبانپورہ میں بھی رات گئے پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو  زخمی ہوا، ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ سندر  میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،تھانہ سندر کے علاقہ میں 06 ڈاکو 03 موٹرسائیکلوں پر واردات کر کے فرار ہو رہے تھے اسی دوران پٹرولنگ پولیس کو اطلاع ملی جس پر ان کا تعاقب کیا گیا، واردات کے بعد ڈاکوؤں ملتان روڈ سے مانگا منڈی کی طرف فرار ہوگئے۔

 تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے معجزانہ طور پر فائرنگ سے پولیس اہلکار بال بال محفوظ رہے،اسی دوران انکے اپنے چار ساتھیوں کو گولیاں لگ گئیں جس سے وہ زخمی ہو گئے,پولیس نے 04 زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ 02 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت وحید، عاطف، عدیل، عمیر سے ہوئی.

دوسری جانب باغبانپورہ میں بھی ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا اور ہولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔

پولیس نے دونوں واقعات میں زخمیوں کے ابتدائی بیانات حاصل کر کے تحقیقات بڑھا دیں اور فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے،ملزمان سے تین موٹر سائیکلیں اور اسلح برآمد کیا جا چکا ہے

M .SAJID .KHAN

Content Writer