ڈاکٹرز اور وکلاء کی لڑائی میں مریض پس گئے

ڈاکٹرز اور وکلاء کی لڑائی میں مریض پس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی پی آئی سی کے عملے پر وکلاء تشدد کے خلاف آﺅٹ ڈور میں ہڑتال آج بھی جاری ہے جس کی وجہ سے  دور دراز سے آئے مریضوں کو  بغیر علاج کے ہی واپس لوٹناپڑ رہا ہے۔

دردکےمسیحاؤں اورقانون کے علمبرداروں کی لڑائی سنگین ہوگئی، اس لڑائی میں بیچارے مریض پس گئے ، پی آئی سی میں آج دوسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے،ا و پی ڈی میں علاج معالجے کی سہولیات معطل ہیں، جس کی وجہ سے دور دراز سے علاج کیلئے آئے مریض بغیر علاج کے ہی واپس لوٹ رہے ہیں، ڈاکٹروں کے احتجاجی دھرنے کے باعث غوث الاعظم روڈ  پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب وکلاء  کی احتجاجی ریلی رکاوٹیں توڑکر سول سیکرٹریٹ میں داخل ہوگئی، احتجاجی وکلاء نے چیف سیکرٹری آفس کے سامنے نعرے بازی کی، مظاہرین نے تسلیم کئے گئے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کل رہنماﺅں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ چند شرپسند کالے اور سفید کوٹ کی آپس میں لڑائی کا موجب بن رہے ہیں، وزیراعظم معاملے کی خود انکوائری کروائیں، پولیس شدید دباؤمیں ہے، ہماری بات نہیں سن رہی۔

ہیلتھ الائنس کے رہنماﺅں کا مزید کہنا تھا کہ مارپیٹ کرنے والے وکلاء برادری کے نمائندے نہیں ہوسکتے،حکومت ہسپتالوں میں سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تاحال قانون سازی نہیں کرسکی، وزیر صحت میں مسائل حل کرنے کی اہلیت ہی نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  لاہوربارکے صدرعاصم چیمہ کی سربراہی میں وکلاء کی بڑی تعدادنے آئی جی آفس کے باہرمین گیٹس پراحتجاج کیا تھا، مظاہرین آئی جی آفس کی بیرونی دیواروں پر چڑھ گئے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer