آئی جی پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

 آئی جی پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے  توہین عدالت کی درخواست پر  آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس عائشہ اے ملک نےکانسٹیبل محمد سلیم کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وکیل نےعدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار آرمی سے ریٹائرڈ ملازم ہے،درخواست گزار سمیت درجنوں لوگ پنجاب کے مختلف سرکاری اداروں میں سکیورٹی ڈیوٹی کےفرائض سر انجام دے رہے ہیں،2013 میں ایک عدالتی فیصلے کے ذریعے سکیورٹی ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس پرپولیس حکام نے پسند ناپسند کی بنا پرانکو نظر انداز کرتے ہوئےدرجنوں ملازمین کو مستقل کیا۔

درخواست گزار نےمستقل نہ ہونے پرعدالت سے رجوع کیا تھا،عدالت نےانکی درخواست دادرسی کے لئے آئی جی پنجاب کوبھجوائی،تاہم عدالتی حکم کےباوجود درخواست پرشنوائی نہیں ہو رہی۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آئی جی پنجاب پولیس کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے،عدالت نےتمام دلائل سننے کے بعدآئی جی پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer