سٹی 42: انمول عرف پنکی کی طبیعت کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ آگئی ۔ آج انمول عرف پنکی کو ایس آئی یو ٹی نہیں لے جایا گیا ،
آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی نے کہا پنکی نے گردوں میں تکلیف کی شکایت کی تھی ۔ایس آئی یو ٹی میں معائنے کے لیے جانا تھا ، سیکیورٹی کے لیے خط بھی لکھا تھا۔جیل کی ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد حالت تسلی بخش قرار دی ۔
اگر ضرورت محسوس ہوگی تو اسپتال ضرور لے جایا جائے گا۔پنکی کا جب پہلی مرتبہ میڈیکل معائنہ کرایا گیا تب گردوں کی تکلیف سامنے آئی تھی۔
پنکی آنکھوں اور معدے کے امراض میں بھی مبتلا ہے ۔پنکی کو ایستھما بھی ہے اور وہ انہیلر بھی استعمال کرتی ہے۔