ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رش کے دوران دکانوں سے کپڑے چرانے والی ملزمہ گرفتار

رش کے دوران دکانوں سے کپڑے چرانے والی ملزمہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:  مستی گیٹ پولیس نے  انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی  کرتے ہوئے رش کے دوران دکانوں سے کپڑے چرانے والی ملزمہ گرفتار کرلی ۔

ملزمہ ثمینہ بی بی کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔سٹی 42 نے ملزمہ کی دو مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کر لی ۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق سی سی ٹی وی میں ملزمہ کپڑوں سے بھرے تھیلے چراتے دکھائی دیتی ہے ۔گرفتار ملزمہ سے 2 لاکھ مالیت کے چوری شدہ 40 سوٹ برآمد ہوئے، ملزمہ دوران واردات ایک کم عمر لڑکے کو بھی استعمال کرتی تھی۔

گرفتار ملزمہ کو تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔