اسرار خان: صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 413 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 519 شہری زخمی ہوگئے 175 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے مختلف مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 344 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زیادہ تر ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئےہیں۔