(حافظ شہباز)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانیوالی ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکہ لگا ہے،آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مچل مارش انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ اسٹریلیا کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جانیوالی سیریز میں اب وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا مزید کہنا ہے کہ ان فٹ مچل مارش انجری کے معائنے اور علاج کےلئے پرتھ میں ہی رہیں گے۔