ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاند رات؛ ڈولفن نے منچلوں کیلئے 97 ٹیموں پر مشتمل خصوصی سکواڈ تشکیل

چاند رات؛ ڈولفن نے منچلوں کیلئے 97 ٹیموں پر مشتمل خصوصی سکواڈ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈولفن سکواڈ  نے عیدالاضحی چاندرات کیلئے خصوصی پٹرولنگ پلان تشکیل دے دیا ۔ 
ترجمان ڈولفن کے مطابق منچلوں ون ویلرز کیلئے 97 ٹیموں پر مشتمل خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا ۔ خصوصی سکواڈ لاہور بھر میں مخصوص سپاٹس کو کور کریں گے،شہریوں کو منچلوں کی ہلڑ بازی سے محفوظ رکھنے کیلئے شاہراہوں کی نشاندہی کر لی گئی۔شہر کے 54 سے زائد فیورٹ پوائنٹس پر ڈولفن و پی آر یو ڈیوٹی انجام دیں گے۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق سپیشل سکواڈ کیساتھ ساتھ روٹین کی پٹرولنگ معمول کے مطابق چلے گی،چھوٹی بڑی مارکیٹوں شاپنگ مالز و تمام کسٹمرز کو بھر پور سکیورٹی فراہم کریں گے