ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزنگ میں پولیو ٹیم پر حملہ کیس: 3 ملزمان ضمانت پر رہا، 506 دفعہ خارج

مزنگ میں پولیو ٹیم پر حملہ کیس: 3 ملزمان ضمانت پر رہا، 506 دفعہ خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: مزنگ کے علاقے میں پولیو ٹیم پر حملے کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، عدالت نے تینوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان عبد الرحمان خان، حاجی سلم خان اور عظیم خالد خان کو گرفتار کرکے ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا۔ ملزمان پر پولیو ورکر عامر اور اس کے ساتھی پر حملہ کرنے کا الزام تھا۔

پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے وکیل عطہر یاسمین ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد مقدمے سے دفعہ 506 (جان سے مارنے کی دھمکی) خارج کردی اور تینوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن کچہری علی اکبر گجر نے کی۔