عابد چودھری:ڈولفن پولیس نے عید کے موقع پر غیر قانونی طور پر شراب کی فروخت کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 30 بوتلیں شراب برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران فیصل چوک کے علاقے سے مشکوک افراد کو روکا، جن کی تلاشی کے دوران امپورٹڈ شراب کی 30 بوتلیں برآمد ہوئیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت گورب مسیح اور محسن کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈولفن پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سول لائن لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔