حسن علی: عیدالاضحیٰ میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اور شہری بار بی کیو کا سامان خریدنے کیلئے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں، تاہم گزشتہ سال کی نسبت اس سال قیمتوں میں دوگنا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق تکہ سیخ کی قیمت بڑھ کر 500 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کباب کیلئے استعمال ہونے والی سیخیں 600 روپے فی درجن میں فروخت کی جا رہی ہیں۔
اسی طرح بار بی کیو کیلئے استعمال ہونے والی چھوٹی انگیٹھی کی قیمت بھی 2 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے، جس پر شہریوں نے مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔