عابد چوہدری: شہریوں کو چوروں، ڈاکوؤں، نوسربازوں اور فراڈیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈولفن سکواڈ نے شہر بھر میں کارروائیاں تیز کر دیں۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران کرائم ہاٹ سپاٹس پر سنیپ چیکنگ، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 335 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان اور ایک خطرناک ڈکیت گینگ کو بھی گرفتار کیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق دوران پٹرولنگ 13 اشتہاری، 122 عادی مجرمان اور 5 عدالتی مفروروں کو بھی حراست میں لیا گیا کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے شراب، چرس اور آئس بھی برآمد کی گئی، جبکہ ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 16 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔