علی ساہی:پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور چارجنگ کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران ٹریفک پولیس نے زائد کرایہ وصول کرنے والی 1500 سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 3 ہزار 500 مسافروں کو اضافی وصول کیا گیا کرایہ واپس دلایا گیا، جبکہ مجموعی طور پر لاکھوں روپے کی رقم مسافروں کو ری فنڈ کی گئی۔
اوور چارجنگ میں ملوث 471 گاڑیوں کو بند بھی کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایہ نامہ آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
ہیڈ آف ٹریفک محمد وقاص نذیر نے ہدایت کی ہے کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں کرایہ نامہ واضح طور پر نصب کیا جائے اور اوور چارجنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔