ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی

 وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیکرٹریٹ گروپ کے متعدد افسروں  کو گریڈ 21 اور 20 میں ترقی دے دی گئی

 ترقی پانے والے افسروں کے نئے گریڈ کے مطابق تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسروں کی ترقیوں و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے،افسروں کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی منظوری سنٹرل سلیکشن بورڈ نے دی تھی،سلیکشن بورڈ اجلاس رواں برس 11 سے 14 مارچ چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِصدارت ہوا تھا
جوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن اعجاز احمد میہسر کی گریڈ 21 میں ترقی ،اعجاز احمد میہسر کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن تعینات کر دیا گیا، ڈی جی، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن عرفان امان یوسف زئی کی گریڈ 21 میں ترقیعرفان امان یوسف زئی سینیئر جوائنٹ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن  ،جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن محمد سعید اشرف صدیقی کی گریڈ 21  میں ترقی کے بعد سینیئر جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات،جوائنٹ سیکریٹری آبی وسائل ڈویژن غلام فاروق کی گریڈ 21 میں ترقی  کے بعد سینئر جوائنٹ سیکریٹری آبی وسائل ڈویژن ،جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن سلمان قیوم خان کی گریڈ 21 میں ترقی  کے بعد سینیئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن ،جوائنٹ سیکریٹری قانون و انصاف ڈویژن محمد اعجاز غنی  سینیئر جوائنٹ سیکریٹری قانون و انصاف ڈویژن،نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کے ڈسپوزل پر موجود سِجل توصیف خان  بدستور نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت  کی گئی 

جوائنٹ سیکریٹری ریونیو ڈویژن ماروی قادر  سینیئر جوائنٹ سیکریٹری ریونیو ڈویژن،جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن میران محی الدین سومرو سینیئر جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن،جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن ملٹری فائنانس ونگ ریحان سلیم سینیئر جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن ملٹری فائنانس ونگ ،جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم دفتر عائشہ زرین صدیقی  سینئر جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم دفتر تعینات کردی گئیں ، نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا