سٹی 42 : ملازمت کیلئے یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں ، شہریوں سے اٹلی اور سپین میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں۔
ایف آئی اے ملتان زون نے لودھراں اور ولایت آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا.
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد مرتضیٰ اور مدثر اقبال کے نام سےہوئی، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیائے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم مدثر نے شہریوں کو اٹلی اور اسپین کا ورک ویزا دینے کیلئے 11 لاکھ 47ہزارہتھیائے جبکہ ملزم مرتضیٰ نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے6 لاکھ 15 ہزار روپے لیے لیکن ملزمان شہریوں کوبیرون ملک بھجوانےمیں ناکام رہےاوررقم لیکرروپوش ہوگئے تھے۔