ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،  خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کریں گے، بلاول بھٹو

 ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،  خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کریں گے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیر داخلہ اور  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے  پشاور میں  پیپلز پارٹی کی ریلی پر  خیبر پختونخوا حکومت اور  پشاور پولیس کے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ  ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے کارکن خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ 

آج پشاور میں  پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر پولیس کے تشدد کے بعد  بلاول بھتو نے اپنے بیان میں کہا، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہا،  خیبرپختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا،  ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، خیبرپختونخوا کی کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ 

پی ٹی آئی حکومت نے نہتے سیاسی کارکنوں پر تشدد کرکے بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔

 چیئرمین بلاول بھٹو  نے مزید کہا،  خیبرپختونخوا میں صوبہ بچاؤ تحریک آج صوبے کے ہر شہری کی آواز بن چکی ہے۔ 

ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے کارکن خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا اصل فاشسٹ چہرہ آج خیبرپختونخوا کے عوام نے دیکھ لیا۔