ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیریز میں اچھا پرفارم کرکے رینکنگ بہتر کرنے کی کوشش کرینگے،ہیڈکوچ مائیک ہیسن

سیریز میں اچھا پرفارم کرکے رینکنگ بہتر کرنے کی کوشش کرینگے،ہیڈکوچ مائیک ہیسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے حوالے سے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی میڈیا سے گفتگو کی  ،ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ سیریز کا آغاز اچھے سے کریں
ہیڈکوچ نے میڈیا کو بتایا کہ سیریز میں اچھا پرفارم کرکے رینکنگ بہتر کرنے کی کوشش کرینگے،بابر اعظم اور محمد رضوان بہترین کھلاڑی ہیں،بابر اور رضوان دونوں ہماری وائٹ بال پلان کا حصہ ہیں،کچھ چیزوں میں بہتری کی ضرورت ہے وہ اس پر کام کررہے ہیں،ہم جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرینگے، ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی بھرپور تیاری کرنے کی کوشش کرینگےبنگلہ دیش کی ٹیم بہترین حریف ہے ،اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں،ہم بنگلہ دیش کی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھیں گے،ہم ایونٹ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرینگے،