سٹی 42: شہرمیں مختلف واقعات کے دوران 4 مزید افراد جان سے گئے
ایدھی ترجمان کے مطابق گلشن راوی، مون مارکیٹ کے قریب سڑک کنارے نوجوان کی لاش ملی،متوفی کی عمر 25 سال کے قریب ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی، متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی
داتا دربار، بیلا رام روڈ پر 40 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا،متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معائنہ کیلئےآئی معمرخاتون جاں بحق ہوگئی ،متوفیہ کی شناخت 70 سالہ رضیہ بی بی کے نام سے ہوئی، شالیمار ٹاؤن کی رہائشی تھی۔
شاہدرہ،25نمبرسٹاپ کے قریب سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے، بظاہر نشے کی زیادتی سے ہلاک ہوا،
Stay tuned with 24 News HD Android App