ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تجاوزات ہٹانے کے خلاف دکانداروں کا احتجاج؛ ٹھوکر نیازبیگ ٹریفک کےلیے بند

تجاوزات ہٹانے کے خلاف دکانداروں کا احتجاج؛ ٹھوکر نیازبیگ ٹریفک کےلیے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: ٹھوکر نیاز بیگ پر ریڑھی بان اوردکاندار تجاوزات ہٹانےکیخلاف سراپا احتجاج بن گئے 
 دکانداروں نے تجاوزات ہٹانے پر ملتان روڈکی جانب ٹھوکر نیاز بیگ ٹریفک کے لیے بند کردی ، دکانداروں اور ریڑھی بانوں کا کہنا تھا کہ حکومت ان کا معاشی قتل کررہی ہے اور ان کو کاروبار نہیں کرنے دیا جارہا 
مظاہرین نے دونوں جانب کی سڑک آگ لگا کر بند کردی تھی ، جس کی وجہ سے  ٹھوکر نیاز بیگ  چوک،  ملتان روڈ ، رائیونڈ روڈ ، کینال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ شہری کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہے 
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرکے سڑک ٹریفک کیلئےبحال کرادی