سٹی 42 : ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر9 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 281.97 روپے سے بڑھ کر 282.06 روپے پر بند ہوا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر14 پیسے کمی سے 284.15 روپے پرآگیا. اوپن مارکیٹ میں یورو 1.43 روپے سے اضافے سے 324.99 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.53 روپے مہنگا ہوکر 387.01 روپے پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.55 روپے، سعودی ریال 75.85 روپے پر برقرار رہا ۔