ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل ایکس الیون  ٹیم کے کپتان مقرر

شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل ایکس الیون  ٹیم کے کپتان مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ایکس الیون کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں مختلف فرنچائزز سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، شاہین شاہ آفریدی کو اس خصوصی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل ایکس الیون کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے ماہرین نے کیا جس میں کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی اور ٹیم کے لیے اہم کردار کو مدنظر رکھا گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس الیون میں لاہور قلندرزسے فخر زمان ،اسلام آباد یونائیٹڈسے صاحبزادہ فرحان، کراچی کنگزسے ڈیوڈ وارنراور جیمز ونس،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے حسن نواز ،لاہور قلندرزسے سکندر رضا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے فہیم اشرف ،کراچی کنگزسے حسن علی،پشاور زلمی سے علی رضا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ابرار احمد اور کراچی کنگزسے خوشدل شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔