طاہر جمیل: ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس)، ایم ڈی واسا، سی ای او ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔
ایم ڈی واسا اور اسسٹنٹ کمشنرز نے اجلاس میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ واسا سیوریج سسٹم کے کام جلد از جلد مکمل کرے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ ہو سکے۔انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبے شفافیت اور بروقت تکمیل کے ساتھ مکمل کیے جائیں، جبکہ تعمیراتی کاموں کے دوران تجاوزات کا فوری خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام دیرپا اور عوام کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیز ون کی پیش رفت اطمینان بخش ہے اور انتظامیہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے متحرک ہے۔