یاسر عرفات :نارووال کے علاقے بدومالی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں شوہر کے مبینہ تشدد کے باعث بیوی زندگی کی بازی ہار گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ کو لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ واقعے کے بعد لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے پس منظر اور محرکات کو جانا جا سکے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے تاہم کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ معاملہ اس حد تک پہنچ جائے گا۔