ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 "میری زندگی ہے تو" ، پرویز مشرف کی گائیکی کی نایاب ویڈیو وائرل

 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف کی ایک نایاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں معروف قوال نصرت فتح علی خان کے مشہور گیت "میری زندگی ہے تو، میری ہر خوشی ہے تو" گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو کسی نجی محفل کی ہے جہاں پرویز مشرف صوفے پر بیٹھے موسیقاروں کے ساتھ محفل کا حصہ بنتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سگار تھامے نہایت دلجمعی کے ساتھ گانے کی دھن میں محو ہیں اور ان کے اطراف بیٹھے افراد ان کی گائیکی سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ بعض صارفین نے پرویز مشرف کی آواز اور موسیقی سے لگاؤ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی شخصیت کا خوبصورت پہلو تھا جبکہ کچھ صارفین نے ان کے سیاسی دورِ حکومت اور متنازع فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پرویز مشرف کا مختصر تعارف:
پرویز مشرف 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے اور فروری 2023 میں 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے 7 اکتوبر 1998 کو آرمی چیف کا منصب سنبھالا اور 12 اکتوبر 1999 کو منتخب حکومت کو برطرف کر کے اقتدار سنبھالا۔ بعد ازاں 2002 میں ریفرنڈم کے ذریعے صدر پاکستان منتخب ہوئے اور 2004 میں آئینی ترمیم کے بعد وردی میں صدر رہنے کی اجازت حاصل کی۔انہوں نے 18 اگست 2008 کو صدارت سے استعفیٰ دیا اور ملک سے باہر چلے گئے جہاں انہوں نے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کی۔