ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کی لاہور قلندرز  کو مبارکباد

آئی جی پنجاب کی لاہور قلندرز  کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

    اسرار خان:آئی جی پنجاب نے پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے پر لاہور قلندرز  ٹیم کو مبارکباد دی۔

 ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے  آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام ٹیموں نے پی ایس ایل 10 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

آئی جی پنجاب نے پی ایس ایل کاپرامن انعقادیقینی بنانےپرپنجاب پولیس کوشاباش دیااورسی سی پی او لاہور، آر پی اوز راولپنڈی اور ملتان کو بھی شاباش  دی۔

 آئی جی پنجاب  ڈاکٹرعثمان انور کا کہنا تھا کہ  پنجاب پولیس کے تمام یونٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،افسران،جوانوں نےمحنت سےسکیورٹی کویقینی بنایا،کرکٹ سمیت قومی وبین الااقوامی ایونٹس کوبھرپورسکیورٹی فراہم کی۔

سکیورٹی یقینی بنانےمیں سیف سٹیزاتھارٹی،ضلعی انتظامیہ نےبھرپورتعاون کیا،قانون نافذکرنیوالےاداروں نےبھی بھرپورتعاون کیا،  شہریوں،میڈیاکےتعاون کابھی شکریہ اداکرتےہیں۔