ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کا گوجرانوالہ کا دورہ، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

آئی جی پنجاب کا گوجرانوالہ کا دورہ، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا : انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔

ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق آر پی او طیب حفیظ چیمہ،سی پی او محمد ایاز سلیم اور دیگر سینئر افسران نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ میں جاری سیف سٹی پراجیکٹ،پولیس لائنز اور سی پی او آفس کا وزٹ کیا۔ انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ میں جاری تعمیر اتی کا م کا جائزہ لیا اور بروقت تکمیل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی۔ آئی جی پنجاب نے اشرف مارتھ شہید پولیس لائنزمیں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔