موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،تاہم کوہستان، کرم ، ایبٹ آباد اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، مری، گلیات، ساہیوال،اوکاڑہ اور گردنواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کامزید کہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، قلات،خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔