پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک انصاف کا ردعمل

Petrolium,price,Pti reaction
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر  کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے بیرونی آقا کو خوش کرنے کیلئے روس سے سستا تیل نہیں خریدا، ہندوستان نے روس سے سستاتیل خرید کر اپنے عوام کیلئے قیمت کم کی ۔حماد اظہر کا مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپریل میں روس سے پہلا کارگو خریدنے کا ہدف مقرر کیاتھا،موجودہ حکومت نے روس سے اس معاملے پر بات چیت ختم کردی ۔

 ادھر فواد چودھری کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف کی خواہش پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا،قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔