(ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز اشیاء کی خریداری کے لیے صارفین کا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر لازمی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز حکام کاکہنا ہےکہ سبسڈائز اشیاء کی خریداری کرنے والا شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر بل کے لیے لکھوائے گا جو سٹور کا عملہ اپنے سسٹم میں درج کرے گا جس کے بعد صارف کے موبائل نمبر پریوٹیلیٹی سٹورز سسٹم سے ایک کوڈ بھیجا جائیگا۔
حکام کےمطابق صارف وہ کوڈ یوٹیلیٹی اسٹور کے عملے کو دکھائے گا جس کے بعد بل کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔
اس طریقہ کار کا نفاذ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کے حکم پر کیا گیا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر بل کی تیاری اور ادائیگی کے لیے اس سسٹم کا نفاذ گزشتہ روز سے ہی کیا گیا ہے۔