ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے شہباز شریف کے کمیٹی بنانے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اگلے انتخابات کی تاریخ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کریں ۔
اسد عمر نے کہا کہ شہباز شریف اگلے انتخابات کی تاریخ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کریں اور حکومت کا کوئی اور ایجنڈا ہے تو اس پر بھی بات ہو سکتی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک کی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہرین کے مطابق چند ہفتوں میں پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے ہو جائیںگے ۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج اوور سیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا جو انتہائی افسوسناک بات ہے ، نیب قوانین پر بھی ہماری پوزیشن واضح ہے اور نیب قوانین میں ترامیم کیلئے ہم نے قانون سازی بھی کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ذاتی مفاد کیلئے نیب قوانین میں ترامیم کیں اور نیب قانون میں جو ترامیم کی گئیں وہ تبدیل بھی کی جا سکتی ہیں ۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آخری وقت میں آیا ، حکومت نے پابندی نہیں کی ۔