سٹی 42: پنجاب حکومت کا عوام کے لیے فری وائی فائے انٹرنیٹ سروس پھر سے بحال کرنے کا فیصلہ۔
حکومت نے شہریوں کے لیے پبلک مقامات پر فری انٹرنیٹ وائی فائی سروس شروع کی تھی جو لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،ملتان اور بہالپور میں جاری رہی لیکن سابق دور حکومت انٹرنیٹ سروسز کی بیشتر ادائیگیوں پر یہ سروس آہستہ آہستہ نان فنکشنل ہونے لگی ۔
جس پر اب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے باقاعدہ نوٹس لیا ہے اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ایک ہفتے میں فری وائے فائی سروس بحال کرنے کا حکم دیا ہے ۔
پانچ اضلاع میں 106 ہاٹ اسپاٹ نان فنکشنل ہونے پر وزیر اعلی پنجاب برہمی کا بھی اظہار کیا اور ہدایات دیں کہ اس پراجیکٹ کو جاری رکھا جائے اور آئندہ مالی سال میں فری وائی فائی سروس کے لیے فنڈ میں مختص کیے جائیں گے ۔