سٹی 42: ایل ڈی اے نے واپڈا ٹاون ، جی سی پی سوسائٹی میں بغیر نقشہ کمرشل منظوری بننے والی عمارتیں مسمار کردیں۔
ایل ڈی اے کا پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا ۔ پلاٹ نمبر 51 جی سی پی سوسائٹی پر کمرشل تعمیرات مسمار کردی گئیں ۔ پلاٹ نمبر 11 ڈی تھری واپڈا ٹاون پر کمرشل تعمیرات مسمار کردی گئیں ۔
واپڈا ٹاون میں غیر قانونی پلر کنسٹرکشن کو مسمار کردیا گیا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ۔ ایل ڈی اے عملہ اور پولیس کی بھاری نفری ہمراہ موجود تھی.