سٹی42: این سی او سی اجلاس میں نوجوانوں کے حوالے سے اہم فیصلہ،وفاقی وزیر اسد عمر نےٹویٹر پیغام میں لکھا کہ 19 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کیلئےویکسی نیشن رجسٹریشن کل سے شروع کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آج این سی او سی اجلاس میں ہم نے تمام 19 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے ویکسی نیشن رجسٹریشن کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی۔ لہذا اب رجسٹریشن پوری قومی آبادی کے لئے کھلی رہے گی جسے کو ماہرین صحت نے کوڈ کی ویکسینیشن کے لئے منظور کیا ہے