مال روڈ (حافظ شہباز علی) نو سال کی عمر میِں کاسموپولیٹن کلب میں بطور بال پیکر آنے والا شادمان لاہور کا رہائشی اسد زمان انڈر 14 میں قومی چیمپئن بن گیا۔
قومی ٹینس کوچ رشید ملک نے اسد زمان کا ٹیلنٹ دیکھ کر ان کو اپنی سرپرستی میں لیا، اسد زمان کہتے ہیں کہ رشید ملک کی زیر سر پرستی بہت کچھ سیکھا، اگر سپورٹ کی جائے تو ملک کے لیے بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کرسکتا ہوں۔
قومی ٹینس کوچ رشید ملک کا کہنا ہے کہ اسد زمان پاکستان کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے اگر حکومتی سرپرستی مل جائے تو مستقبل میں اعصام اور عقیل خان کا متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔