کوروناوبا کے باعث مزید 65 افراد جان کی بازی ہارگئے

NCOC
کیپشن: NCOC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کوروناوبا کے باعث مزید 65 افراد جان کی بازی ہارگئےجبکہ فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی  ہے، ملک بھر میں کوروناکے2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  تفصیلات کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 076 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مجموعی  تعداد 1294362 ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 724 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 908576ہوگئی ،  این سی او سی کےمطابق  اب تک سندھ میں 3 لاکھ 11 ہزار 766 ، پنجاب میں 3 لاکھ 36 ہزار 315، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 644، اسلام آباد میں 80 ہزار 662، بلوچستان میں 24 ہزار 733 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 940 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 516 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔  ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد60 ہزار 268 ہے جبکہ4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد  جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی ہے،این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 686 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 827,843 ہوگئی ہے۔