غیرملکی لڑکیوں سے جسم فروشی کرائے جانے کا انکشاف

غیرملکی لڑکیوں سے جسم فروشی کرائے جانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چودھری ) شہر میں غیرملکی لڑکیوں کو ورغلا کر جسم فروشی کروائے جانے کا انکشاف، ڈیفنس اے پولیس اسٹیشن میں ازبک لڑکی کے پاکستانی لڑکے کے ساتھ گھر سے بھاگ جانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔    

پولیس کا کہنا ہے کہ رگینا نامی ازبک خاتون کے مطابق اس کی بھانجی ایک ماہ قبل لیگل پاسپورٹ اور ویزے پر بطور آیا لاہور آئی تھی، یلینا نامی خاتون کو ڈیفنس میں ڈبل ڈی 115 میں چائنیز خاتون لیڈی گاگا کے گھر بچوں کی دیکھ بال کی نوکری ملی۔ رگینا کے مطابق رواں ماہ کی 8 تاریخ کو لیڈی گاگا گھر کی مالکن کی اس کو کال آئی کے تمہاری بھانجی گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے جسے گھر کا ڈرائیور سہیل رمضان ورغلا کے بھگا کر لے گیا ہے۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ رگینا نے موقف اختیار کیا ہے سہیل لڑکیوں کو غلط کاری کیلئے استعمال کرتا ہے جبکہ یلینا کی شادی محمد نثار نامی پاکستانی سے پہلے ہوچکی ہے اور اس کے تعاون سے ہی وہ پاکستان آئی تھی۔