سٹی 42: پی ایس ایل 11 کا پہلا میچ لاہور قلندر جیت گیا ۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے حیدر آباد کنگز مین کو69 رنز سے شکست دے دی۔دو سو رنز کے تعاقب میں حیدر آباد کنگز مین کی ٹیم130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کپتان لیبوشین 26،میریڈیتھ19 ، صائم ایوب 17 ،حسان خان 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور قلندرز کے سکندر رضا، حارث رؤف اور عبید شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔