ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور آوارہ کتوں کے نرغے میں ؛ ڈیڑھ سالہ بچی پر حملہ

لاہور آوارہ کتوں کے نرغے میں ؛ ڈیڑھ سالہ بچی پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہر لاہور میں آوارہ کتوں کا راج ،  شہریوں کے لیے نکلنا محال ہوگیا ۔

شہر کی بیشتر آبادیوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار  ہے ۔ آوارہ کتوں کی موجودگی سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیلتا جا رہا ہے ۔ ایک بار پھر آوارہ کتوں نے  حملے شروع کردیے ۔ 
مناواں کے علاقہ میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے کمسن بچی زخمی ہوگئی ۔ ڈیڑھ سالہ بچی کو کندھے اور بازؤں پر زخم آئے، حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ 
متاثرہ خاندان کی جانب سے متعلقہ پولیس کو واقعہ کی اطلاع نہیں دی گئی۔