ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلے کرلیے گئے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلے کرلیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کابینہ کی ریاستی ملکیتی اداروں کی کمیٹی کا اجلاس منعقد  ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی ریاستی ملکیتی اداروں کی کمیٹی کے اجلاس میں تھر کول ریلوے منصوبے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں سرمایہ پاکستان لمیٹڈ کو ختم کرنے کی منظوری، یوسف خان کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کا ٹرسٹی مقرر کرنے کی منظوری اور حیسکو اور سیپکو کے بورڈز کی نئی تشکیل کی منظوری بھی دے دی گئی۔ 
 گیس کمپنیوں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے متعلق معاملہ مؤخرکردیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے بورڈ کی ازسرِنو تشکیل منظور کرلی گئی ۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان میں آزاد ڈائریکٹر کی تقرری منظور ہوگئی جبکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کا معاملہ کابینہ کو بھجوا دیا گیا۔