سٹی 42: لاہور میں پنکھے سے لٹکی لاش ملنے کے واقعے کا ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کی چوکی انڈسٹریل ایریا میں پنکھے سے لٹکی لاش کی شناخت افتخار کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سخت نوٹس لیا جس کے بعد چوکی انچارج سمیت تمام عملہ کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ تفتیش جاری ہےکہ افتخار کو چوکی کیوں لایا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز ، ایس پی ماڈل ٹاون ، ڈی ایس پی موقع پر موجود ہیں۔فتخار کی موت کے پس پردہ حقائق جاننے کے لیے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ۔مقتول کے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ واقعہ کی تفصیلی رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں مزید فیصلہ کیا جائے گا۔