ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی پرویز ملک کی عمانی سفیر سے ملاقات، خطے میں توانائی کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

علی پرویز ملک کی عمانی سفیر سے ملاقات، خطے میں توانائی کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سلطنتِ عمان کے پاکستان میں سفیر فہد بن سلیمان بن خلف سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران خطے میں توانائی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر آبنائے ہرمز کے باہر متبادل راستوں اور ذرائع سے تیل درآمد کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ 

 مارچ کے دوران عمان کی بندرگاہوں سے پیٹرول کے تین کارگو اور ڈیزل کا ایک کارگو درآمد کیا جا چکا ہے۔ مارچ میں عمانی بندرگاہوں سے پیٹرول کے مزید دو کارگو درآمد کیے جائیں گے۔ 

علی پرویز ملک نے کہا کہ امید ہے عمان ترجیحی بنیادوں پر پیٹرولیم کارگو فراہم کرنے کی پاکستان کی درخواست پر غور کرے گا۔ 

عمانی سفیر نے کہا کہ عمان پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کی درخواست پر مثبت انداز میں غور کیا جائے گا۔ 

پی ایس او  اور عمان ٹریڈنگ ( او کیو ٹی) پاکستان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اضافی تیل کارگو کی فراہمی کے امکانات پر تعمیری مذاکرات کر رہی ہے۔