ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 13 اپریل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا؛ سربراہ انسداد پولیو پروگرام 

 13 اپریل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا؛ سربراہ انسداد پولیو پروگرام 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سربراہ انسداد پولیو پروگرام عدیل تصور نے کہا ہے کہ 13اپریل سے پولیو کے خلا ف مہم چلائی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو پروگرام کے اجلاس میں پنجاب کے 36 اضلاع کی پولیو صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سربراہ انسداد پولیو پروگرام عدیل تصور نے پنجاب بھر کے اضلاع کو انسداد پولیو مہم کی تیاریوں میں بہتری لانے کی ہدایت کی ۔

اُنہوں نے کہاکہ فیلڈ سطح پر خامیوں کا ازالہ کیا جائےاور نشاندہی کی گئی کمزور یونین کونسلز پر خاص توجہ دی نے کے ساتھ بہتر منصوبہ بندی کی جائے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے ایک نمونے کے علاوہ صوبے بھر میں پولیو ماحولیاتی نمونے منفی ہیں تاہم نقل مکانی کرنے والی آبادی کے باعث پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ برقرارہے ۔13
 اپریل سےپولیو مہم چلائی جائے گی۔ علاوہ ازیں مہاجر آبادی کی مؤثر نگرانی اور میپنگ کی بھی ہدایت کی گئی۔