ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی سطح پر پاکستان کا اثر و رسوخ بڑھ گیا: عطاء اللہ تارڑ

عالمی سطح پر پاکستان کا اثر و رسوخ بڑھ گیا: عطاء اللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال، خصوصاً مشرق وسطیٰ کے تناظر میں پاکستان ایک مؤثر سفارتی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کے بقول پاکستان کے فعال کردار سے ہمسایہ ملک بھارت کو بھی تشویش لاحق ہے۔

انہوں نے جنیوا میں ہونے والے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں غیر معمولی سفارتی ماحول دیکھنے میں آیا، جو پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کا عکاس ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے زور دیا کہ قومی مفاد ہر چیز سے بالاتر ہے اور کوئی بھی سیاسی رہنما یا جماعت ملک سے زیادہ اہم نہیں ہو سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ تنقید ہر شہری کا حق ہے، مگر اس کے نام پر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کامیابیوں نے پاکستان کا عالمی مقام مضبوط کیا ہے، اس لیے موجودہ حالات میں ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا نہ صرف افسوسناک بلکہ ناقابل برداشت ہے۔

 ان کے مطابق ذاتی انا اور سیاسی اختلافات کو قومی مفاد پر ترجیح دینا ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔