ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا آپ کا پلاٹ محفوظ ہے؟ ایل ڈی اے کیجانب سے سخت نگرانی شروع

کیا آپ کا پلاٹ محفوظ ہے؟ ایل ڈی اے کیجانب سے سخت نگرانی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب: پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان کے پلاٹ اور فائلوں کے کاروبار کی سخت مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  رولز میں ترامیم کے بعد کاغذی پلاٹس اور بے نامی فائلوں کی ٹرانزیکشن مشکل ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ سوسائٹیز سے پراپرٹی فائلنگ سسٹم کا خاتمہ کیا جائے گا جبکہ کسی بھی پلاٹ کی خرید و فروخت کو ہاؤسنگ سکیمز مینجمنٹ سسٹم (HSMS) سے منسلک کر دیا جائے گا۔

وزارت کے مطابق، 90 روز میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے این او سیز جاری کیے جائیں گے اور اصلاحاتی عمل نافذ کیا جائے گا۔

 اب پلاٹ کو کاغذی فائلوں کی بجائے لوکیشن کی شناخت پر ہی خریدا جا سکے گا، جبکہ HSMS کے نفاذ سے غیر قانونی پلاٹس اور بے نامی فائلوں کی خرید و فروخت ناممکن ہو جائے گی۔

 اس کے ذریعے عوام سے پلاٹ نمبر، بلاکس اور ڈویلپمنٹ چارجز کی مد میں فراڈ کی روک تھام بھی ممکن ہوگی۔ ایل ڈی اے اب قوانین کے نفاذ کے لیے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کو پابند کرے گا۔