ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارساز ؛ خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

کارساز ؛ خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر ہونے والے حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں اور بیوی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کار ساز پی اے ایف گیٹ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا، جہاں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں اور بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق مرد کی عمر 30 اور خاتون کی عمر 25 سال ہے۔

 حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے کار ڈرائیور کو پکڑ لیا، مشتعل شہریوں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا، اسی دوران پولیس پہنچ گئی، جس کے بعد پولیس نے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ۔ 

حادثے میں جاں بحق میاں بیوی کی شناخت اقصیٰ اور ایاز کے نام سے ہوگئی، جو اللہ والا ٹاؤن کے رہائشی تھے، اور اس وقت ملازمت سے واپس آرہے تھے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ اقصیٰ نارتھ کراچی کے اسکول میں ٹیچر تھی، اور ایاز فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔ 

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن نے ٹریفک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو ٹریفک حادثات پر قابو پانے کی ہدایت کی، کہا کہ ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، ٹریفک حادثات پر کنٹرول کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے، شہری رفتاری سے گریز کریں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کار سوار کی جانب سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ہٹ کیئے جانے کی اطلاع تھی۔