ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے معاملے پر پنجاب حکومت کا دو ٹوک موقف

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے معاملے پر پنجاب حکومت کا دو ٹوک موقف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اداکار و ڈیلی وی لاگر رجب بٹ کے معاملے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا واضح موقف آگیا، کہا قانون اپنا رستہ لے گا۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے صحافیوں کے سامنے پریس کانفرنس کی، صوبائی وزیر سے زیر گردش معروف وی لاگر رجب بٹ کے مسئلے پر سوالات کئے گئے جس پرعظمی بخاری نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ ملک میں ہے یا بیرون ملک چلا گیا ہے؟

رجب بٹ کے معاملے سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، قانون اپنا رستہ لے گا، میں رنگ برنگے یوٹیوبرکو فالوو نہیں کرتی، مجھے نہیں معلوم موصوف نے کیا کیا ہے؟

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جو یوٹیوب پر ہورہا ہے وہ معاشرے کی عکاسی نہیں کرتا، اس کی اخلاقی اقدار کو اجاگر نہیں کرتا،جس وجہ سے ہمیشہ تنقید کی ہے۔

ہم بھی شاید ’تماش بین‘ قوم ہوچکے ہیں، ایسا کونٹینٹ دیکھ رہے ہیں اور ایسے یوٹیوبرز کے ملین میں ویوز دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔