ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صائم ایوب فٹنس ٹیسٹ کیلئے لاہور پہنچ گئے 

صائم ایوب فٹنس ٹیسٹ کیلئے لاہور پہنچ گئے 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق صائم ایوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا قومی اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ ہو گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب عید کراچی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔

 پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، ان کی برطانیہ سے آنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔

 یاد رہے کہ قومی کرکٹر صائم ایوب کے ٹخنے میں جنوری میں فریکچر ہوا تھا جس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر وہ لندن میں علاج کرا رہے تھے۔