ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے گندم خریداری اور دیگر امور پر پالیسی سازی کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کردی

مریم نواز نے گندم خریداری اور دیگر امور پر پالیسی سازی کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کردی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم خریداری اور دیگر امور پر پالیسی سازی کیلئے وزارتی کیمٹی قائم کردی.

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں گندم سے متعلق امور پر ارکان اسمبلی سے مشاورت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 دوران اجلاس مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجناس کی ضروریات کا تعین کرکے کاشت کی فیصلہ کرنا ضروری ہے، فصل کی ضرورت کا پیشگی تعین کرنے کے لئے اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔اجلاس میں مسیحی ملازمین کے لئے ایسٹر پر چھٹی کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا اور نقل روکنے کے لئےامتحانی مراکز میں کیمرے اور آرٹیفشل ٹیکنالوجی سے کام لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

  جس میں صوبائی وزیر خوراک کے سربراہ، وزیر خزانہ، زراعت اور اطلاعات ممبر شامل ہونگے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ کی دھاتی تار سے بچاؤ کے لئے بائیک پر سیفٹی گارڈ لگانے کی باقاعدہ مہم شروع کی جائے۔ مسیحی ورکروں کی ہلاکت پر افسوس ہے، غریب کی جان جائے تو محض خبر بنتی ہے، سینٹی ورکروں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیئے مؤثر قانون سازی کی جائے گی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزرا، ڈی سی اور دیگر حکام کو چیکنگ کی ہدایت دی جبکہ وزراء اور ارکان اسمبلی کو قانون کی پاسداری یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

 اجلاس میں اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی، ایس ڈی پی او گلبرگ، لاہور کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش وفاق کو بھیجنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

 مریم نواز نے ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم (ڈی وی آر ایس) ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی اور کہا کہ اچھا کام کرنے والے پولیس افسروں کی حوصلہ افزائی ضروری امر ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے جامع کنٹریکٹ پالیسی تیار کرنے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ  کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی بھی منظوری دے دی۔

 اس کے علاوہ اجلاس میں کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے گندم اور محکمہ خوراک نے کموڈٹی فنانسنگ کمیٹی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دے دی۔

 واضح رہے کہ صوبائی وزراء، سیکریٹریز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
 

Ansa Awais

Content Writer