لاہور پولیس کو ملنے والے پٹرول فنڈز  کہاں جانے لگے؟سراغ نہ لگ سکا

لاہور پولیس کو ملنے والے پٹرول فنڈز  کہاں جانے لگے؟سراغ نہ لگ سکا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)لاہور پولیس کو ملنے والے پٹرول کے فنڈز کہاں جاتے ہیں؟فنڈز جاری کرنےاور وصول کرنے والے بھی سراغ نہ لگا سکے۔

فنڈز ملنے کے باوجود لاہور پولیس کی گاڑیوں کو بریک لگ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق دو ماہ سے تھانوں کی گاڑیوں کو پیٹرول نہیں مل رہا،تھانوں کی گاڑیوں میں ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشنز انچارج جیب سے پیڑول ڈلوانے پر مجبور ہیں۔دو ماہ سے پٹرول کارڈ ہی قابل استعمال نہیں ہیں۔

ایس ایچ اوز  اور انچارج انویسٹی گیشنز کے مطابق بارہا شکایات کے باوجود پولیس حکام بات سننے کو تیار نہیں،پٹرول نہ ملنے کی شکایت کرنے پر تبادلہ کرنے کی دھمکی دے دی جاتی ہے۔